چوک سرور شہید: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 45 سالہ شخص نے پھندا لیکر خود کشی کر لی
چوک سرورشہید(نامہ نگار)چوک سرورشہید گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے نواحی علاقہ پتل منڈا شرقی چاہ جھگی والا کے رہائشی 45/50سالہ شخص محمد اسلم ولد محمد اسحق چانڈیہ نے گھر سے کچھ ہی دور ایک درخت سے کپڑے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر خود کشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرورشہید نے موقع پر جا کر نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔