کھچی اور منیس گروپ نے انتقامی سیاست کی: میاں ماجد‘ چوہدری غضنفر
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) کھچی اور منیس گروپ نے تین تین دہائیاں اقتدار کے مزے لوٹے ان گروپوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی سیاست اور اپنی چودھرہٹ کو پروان چڑھایا عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم حلقے میں سکولوں، ہسپتالوںاور سوریج کے مسائل حل کرانے کے ساتھ بے روز گار نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع بھی فراہم کریں گے ۔میاں ماجد نواز ،چوہدری غضنفر عباس گھلو تفصیل کے مطابق گھلو آرائیں اتحاد گروپ کا اکٹھ یونین کونسل 102کے چک نمبر205ڈبلیو بی میں ہوا جس سے قائد گھلو گروپ چوہدری ارشاد احمد گھلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پینل عوام دوست ہے آپ ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کرائیں امید وار حلقہ این اے 165میاں ماجد نواز آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سوچ لے کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ کھچی گروپ اب پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر دوبارہ حلقہ کی عوام کی تقدیر سے کھیلنا چاہتے ہیں حالانکہ یہ کرپٹ خاندان ہے اس خاندان نے محکمہ اوقاف کی کرڑوں کی اراضی بیچ کھائی اور اب بھی محکمہ اوقاف کی اراضی پر یہ لوگ قابض ہیں صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 235چوہدری غضنفر عباس گھلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مشن کے تحت اپنا پینل تشکیل دیا ہے ۔ محمد رفیق برولہ ،حاجی اسلم ،شیخ حنیف ،صادق شیخ ،مزمل حسین ،ندیم عباس ،فقیر حسین ،دین محمد زرگر ،چوہدری نسیم عباس ،تنویر حسین ،ولی محمد ،علی حسین ،صفدر حسین ،یعقوب علی ،مشتاق علی ،قربان علی ،شوکت علی ،غلام حسن ،غفار حسین ،علی اکبر ،وفا شاہ ،محمد بوٹا ،دین محمد چیئرمین ،چوہدری سلیم جٹ ،تجمل عباس ،صوفی محمد علی ،مستنصر عباس سمیت بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے ۔