بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کا اجراء کردیا گیا
ملتان(سپیشل رپورٹر)بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنیوالے مستحق خاندانوں کیلئے 2017-18کی چوتھی سہ ماہی قسط4,834/-روپے کا اجراء کردیا گیا ہے ۔خواتین ATMیاPOSمشین سے انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کرسکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار آمنہ شبیر ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر بی آئی ایس پی پنجاب نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ رقم مستحق خواتین کے بینک اکائونٹس میں براہ راست منتقل کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین رقم کے حصول سے پہلے متعلقہ تحصیل آفس سے اپنی کل رقم کی معلومات حاصل کریں اور قریبی POSایجنٹ یاATMسے رقم حاصل کرنے کے بعد گن کر تسلی کریں پھر رجسٹرپرانگوٹھا لگائیں اورمتعلقہ ایجنٹ سے رسید کا مطالبہ کریں۔POSایجنٹ کی طرف سے رقم کی کٹوتی،سم کارڈز کی فروخت یا کسی بھی پریشانی کی صورت میں خواتین متعلقہ تحصیل آفس،ڈویژنل آفس یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن0800-26477پر رابطہ کریں۔