لیگی حکومت میٹرو کا پیسہ سیوریج سسٹم پر لگاتی تو ہم زیادہ سکھی ہوتے: ظہیر الدین علیزئی
ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار pp214 ظہیر الدین خان علئزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ ملتان کا سب سے اہم مسلہ سیورج سسٹم کا ناکارہ ہونا ہے اگر سابقہ حکومت میٹرو کا پیسہ اس سیورج سسٹم کو تبدیل کرنے میں لگاتی تو آج ہم سب سکھی ہوتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 80 فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے ڈیم نہ بنانے کی وجہ سے ہماری زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے آیندہ حکومت میں آکر ان مسا ئل کا حل تلاش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل4گلگشت، یونین کونسل5 سادات کالونی،یونین کونسل5 عثمان آباد،یونین کونسل10 محمودآباد، یونین کونسل5 غازی آباد، یونین کونسل 3 پیراں صاحب، یونین کونسل 3 چاہ قطب شاہ،میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا اس موقع پرسید ابو عبداللہ شوکت زیدی،سید اقتدار حسین نقوی،سید نجم الحسن کاظمی،شیح جاوید انور،شعیب نقوی، محمدحسن علی خان،مختیار حسین لنگاہ،غلام عباس ظفر عباس،یوسف ندیم کونسلر،حاجی عبدالغفار،شیخ محمد خالد،چوہدری افضل،چوہدری الیاس،امتیاز قادری،جاوید قریشی،نعیم عباسی ، ناصر عباس،عمیر افضل،ملک اشفاق ڈوگر،زوہیب ڈوگر،فرحان انصاری،اسلام الدین ،خورشید خان کونسلر،چاچا لعل خان،ضیا حیدر گیلانی،شوکت بلوچ، عاصم کالرو، شیخ اشفاق ببل،رمضان عاربی،عامر عاربی،اطہر عاربی،کاشف عاربی،شیر دل خان،فدا سیال، شہزاد ملک ،امجد بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیااور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار pp214 ظہیر الدین خان علئزئی کی حمایت کا اعلان کیا ۔جبکہ یونین کونسل67 نواب پور روڈ پر الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا ۔