30 سال اقتدار میں رہنے اور عوام کو پانی نہ دینے والوں کو ووٹ مانگنے کا حق نہیں: امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہاہے کہ عوام بار بار آزمائے سیاستدانوں کے روپ میں لٹیروں کے دھوکے میں نہ آئیں۔ 25 جولائی کو حق اور سچ کے نشان کتاب پر مہر لگا کر اپنے مستقبل کو چوروں کے ٹولے سے محفوظ بنائیں۔ جولوگ چار چار باریاں لینے کے باوجود عوام کو پینے کا صاف پانی تک نہیں دے سکے ، ان کو بلند و بانگ دعوے زیب نہیں دیتے۔ لاہور جیسے شہر میں لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ صاف پانی پراجیکٹ کے نام پر سابق حکمرانوں کے اربوں کے گھپلے سامنے آچکے ہیں۔