نگراںحکو مت دہشت گردی کے خا تمہ کیلئے کام کرے ، خالد مقبول صدیقی
کراچی(نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ایک نمائندہ وفد نے بلور ہائو س پشاور میں بیرسٹر ہارون بلور شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ ملاقات کے موقع پر بلور ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے باعث انتخابات کے موقع پر سیاسی جماعتوں کو دور رکھنے کے اثرات پڑے ہیں ، انتخاب میں اس طرح کی صورتحال رہے گی تو نتائج بھی مختلف ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بھی ایم کیوایم اور اے این پی مشکل میں تھی اور اس ضمن میں نگراں حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنا چاہئے اور انتخابی امیدواروں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانا چاہئے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہارون بلور شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔
خالد مقبول صدیقی