ریحام سپن ماسٹر نکلیں ’’دوسرا‘‘ بھی کرتی ہیں: پرویز رشید وہ سیاست کیلئے نااہل ہوگئیں: مشاہد اللہ
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران بھائی ہمارے فاسٹ بائولر، بھابھی ’’سپن ماسٹر‘‘ نکل آئیں۔ ریحام بھابھی سپن میں گگلی بھی کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کی ڈگری کے حوالے سے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریحام بھابھی گگلی کے ساتھ ساتھ ’’دوسرا‘‘ کرنے کی بھی ماہر دکھائی دیتی ہیں۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ریحام خان کی ڈگری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم کو کوئی حیا بھی ہوتی ہے۔ سکینڈل پرنس کو سکینڈل کوئین ملی ہے۔وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ریحام خان پاکستانی سیاست کیلئے نااہل ہوچکی ہیں‘ جعلی ڈگری سے آنیوالا انقلاب بھی جعلی ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے ریحام خان کی جعلی ڈگری سے متعلق معاملے پر کہا کہ کپتان کی اہلیہ پاکستانی سیاست کیلئے نااہل ہوچکی ہیں، اب تو اسلم رئیسانی بھی نہیں جو کہیں ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہویا جعلی۔