افغانستان: انتخابی شکایات کے کمیشن کو زیادہ طاقتور بنانے کا بل منظور
کابل (اے ایف پی) افغان ارکان پارلیمنٹ نے 2014ءمیں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں انتخابی عمل میں دھاندلی کی شکایتوں کے حوالے سے موجود ادارے کو مزید طاقتور، آزاد بنانے کا بل پاس کیا ہے۔ اس بل میں الیکشن کمیشن کے کردار اور اس کے سٹرکچر کا بھی تعین کیا گیا ہے۔