ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک ،دوسرا شدید زخمی
ٹیکساس (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کو کیلین میں اپارٹمنٹ کمپلیکس میں مسلح شخص کی طرف سے لوگوں کو مارنے کی دھمکی کی اطلاع موصول ہوئی ۔ پولیس آفیسرز نے وہاں پر پہنچ کر مسلح شخص سے بات کرنے کی کوشش کی۔