لندن میں دلچسپ اور منفرد گاڑیوں کی ریس
لندن (نوائے وقت نیوز) سال بعد گذشتہ روز ایک بار پھر لندن میں دلچسپ اور منفرد گاڑیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ لندن کے الیگزینڈرا پیلس وینیو پر ہونے والی اس ریس میں کم وبیش70ٹیموں نے حصہ لیا جنہوں نے تین ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اس دلچسپ مقابلے کے لئے منفرد اشکال اور بناوٹ والی گاڑیاں گھروں میں تیار کی تھیں۔ کارٹ ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شا مل گاڑیاں پٹرول‘ ڈیزل یا سی این جی کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جن میں نصب پہیے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدد دیتے نظر آئے۔ اور 420 میٹر لمبے ٹریک پر اسے سوکھے بھوسے سے بنی راہدایوں کے بیچوں بیچ بھگانے کے انداز پر ججوں کی جانب سے مارکس دیئے گئے۔