پلاسٹک کے ہزاروں ڈبوں کی مدد سے تیار کردہ چالیس فٹ لمبا جہاز کا ماڈل
لندن (نوائے وقت نیوز) لندن کی آرٹسٹ آسٹن اور ان کے ساتھی جیک نے انڈوں کے 6 ہزار 5 سو کارٹنز سے طیارے کا عظیم الشان ماڈل تیار کیا ہے جس کی لمبائی 40 فٹ جبکہ چوڑائی 42.5 فٹ ہے۔ 6 ہفتوں میں مکمل ہونے والے اس ماڈل کو بنانے میں لاتعداد ڈبوں کے علاوہ 1.5 گیلن گلو‘ 5000 کیلیں‘ 2.5 گیلن جبکہ 10 ہزار اسٹیپلر پنز بھی استعمال ہوئی ہیں۔