المسلم فلڈ لائٹ چیلنج فٹ بال کپ پریڈیٹر، ارسلان واہ اور یوایس جی سی نے میچ جیت لئے
اسلام آباد (اے پی پی) المسلم فلڈ لائٹ چیلنج فٹ بال کپ میں پریڈیٹر ایف سی، ارسلان واہ اور یو ایس جی سی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ راولپندی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پریڈیٹر ایف سی نے راول فرینڈ ایف سی کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے دانیال اور جہانزیب نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں ارسلان واہ نے پنجتن ایف سی کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے مات دی۔ ارسلان واہ کی طرف سے تاج ، مبشر اور مدثر نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں یو ایس جی سی ایف سی نے ٹرپل ایف سی کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی ۔