سعودی عرب میں پاکستانی شہری چٹان سے گر کر جاں بحق
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانی شہری چٹان سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ آسیر میں ریسکیو سروس کو ایک چٹان کے دامن میں ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ٹیم فوری طور پر روانہ ہو گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے سرتوڑ محنت کے بعد پاکستانی شہری کی نعش پہاڑی علاقے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش کیلئے معاملہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔