پاکستان، بھارتی، افغانستان، ترکمانستان کا ”تابی“ گیس منصوبے کیلئے کمپنی کے قیام پر اتفاق
نئی دہلی (آن لائن) پاکستان، بھارت، افغانستان اور ترکمانستان نے تابی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کمپنی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ کمپنی ایک نیوٹرل ملک میں قائم کی جائیگی۔ چاروں ممالک کی وزارت پٹرولیم کی وزارتوں نے کمپنی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق گذشتہ ہفتے اشک آباد میں منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رکن ملکوں نے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے جس میں تابی لمیٹڈ کمپنی کی رجسٹریشن پر زور دیا گیا۔