انجمن تاجران شاہدرہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس، ماہ صیام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
فیروز والا (نامہ نگار) انجمن تاجران شاہدرہ تاجر بورڈ اور پولیس انتظامیہ کا مشترکہ اجالس زیر صدارت میاں خلیل عبیر منعقد ہوا جس میں پولیس آفیسرز جن میں ڈی ایس پی شاہدرہ (رضا صفدر کاظمی) ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ (کامران زمان) ایس ایچ او شاہدرہ ٹاﺅن شاہدرہ (شاہد گجر) انسپکٹر انچارج انوسٹی گیشن (علی رضا) نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں شاہدرہ کی تمام تاجر تنظیموں کے صدر و جنرل سیکرٹری صاحبان جن میں ملک محمد ذکی، محمد طفیل زرگر، ڈاکٹر محمد امین، عبدالرﺅف نیازی، میاں محمود، میاں محمد عارف، باﺅ رشید، محمد ارشد، عبدالرﺅف نیازی، میاں شفقت اور میاں غلام مصطفی کے علاوہ دیگر تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاہدرہ کے بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔