نئی دہلی: مسلمان قیدیوں سے اظہار یکجہتی ، بھارت کی تہاڑ جیل میں 45غیر مسلم قیدیوں نے بھی روزے رکھنا شروع کردیئے
نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں موجود مسلمان قیدیوں کے ساتھ غیر مسلم قیدیوں نے بھی روزے رکھنا شروع کردیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تہاڑ جیل میں 1800 مسلمانوں کے ساتھ 45 غیر مسلم قیدی بھی روزے رکھ رہے ہیں۔ لاء آفیسر نے تصدیق کردی۔