بھارتی افسر کے بیان پر اقوام متحدہ پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے: سنی اتحاد کونسل
لاہور (خصوسی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنماو¿ں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیب، پیر فضیل عیاضی قاسمی، علامہ محمد شریف رضوری، پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، مفتی محمد حسیب قادری، محمد نواز کھرل، مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد سعید رضوی اور صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے کہا کہ بھارت کے سابقہ انٹیلی جنس افسر نے ممبئی حملوں کی حقیقت بیان کرکے بھار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا ہے اور بھارت کے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ہے۔ بھارتی افسر کے بیان کے بعد اقوام متحدہ کو بھار کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے بے جا الزامات کا نوٹس لینا چاہئے اور ممبئی حملوں کی آڑ میں سنائی گئی سزاو¿ں اور دی گئی پھانسیوں کا ازالہ ہونا چاہئے۔ بھارتی افسر نے بھارت کی دہشت گردی ثابت کردی ہے۔ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت برصغیر کا بھیڑیا ہے۔ اب بھارت سے دوستی کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔