قاری سید صداقت علی کی امریکہ، کینیڈا، جاپان روانگی
لاہور (پ ر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی امریکہ، کینیڈا، جاپان کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ محافل قرآن میں شرکت کریں گے۔ امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیو یارک سے لیلة القدر کی رات TV ون پر براہ راست 4 گھنٹے کی نشریات دی جائیں گی، جسے پوری دنیا میں دیکھا جائے گا۔ اس میں قاری صداقت علی کے علاوہ معروف نعت خواں نور محمد جرال، سکالر قاری غلام رسول جبکہ نقابت کے فرائض معروف شخصیت محمد اظہر لودھی ہوں گے۔ کینیڈا میں ڈاکٹر بدیع الدین سہروردی اور جاپان میں حافظ محمد احمد، ممتاز نگران ہوں گے۔ پری لینڈ میں مسجد فاطمہ، ندیم اور فرحت دختر چیمہ منتظم ہوں گے۔ اس طرح ڈلاس، کیلگری، ٹورانٹو اور مانٹریال میں بھی یہ محافل ہوں گی۔ جاپان میں یہ محافل اوساکا، نِگاٹا، ٹویاما، عیسیٰ ساکی، اباراکی میں منعقد ہوں گی۔