سید علی گیلانی کے فورم کی طرف سے مفتی سعید کے کشمیر کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل
سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بھارت نواز جماعت پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید کے اس بیان پر شدید ردّعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیرکو بین الاقوامی مسئلہ نہیں بلکہ اندرونی معاملہ قراردیاتھا۔ ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ مفتی محمد سعید نے یہ بیان بھارتی سرکار کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے دیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ رواں سال کے نام نہاد انتخابات میں کانگریس پارٹی کا ہاتھ عمرعبداللہ کی بجائے ان کے سر پر رہے۔