غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کی چار دیواری اور دفاتر مسمار‘ پلاٹ مالکان کا احتجاج
ملتان (خاتون رپورٹر) ڈی جی ایم ڈی اے سید گلزار حسین شاہ کے حکم پر ایم ڈی اے کے شعبہ تجاوزات نے گزشتہ روز نادر آباد پھاٹک کے قریب موضع ٹبہ مسعود پور میں بنائی جانے والی غیر قانونی ہا¶سنگ سکیم ”احمد گارڈنز“ کی چار دیواری اور دفاتر مسمار کر دیئے۔ اس موقع پر پلاٹ مالکان نے احتجاج کیا موقع پر موجود پراپرٹی ڈیلر کے کارکنوں نے پلاٹ خریدنے والوں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 پلاٹ مالکان گل محمد‘ محمد علی اور اﷲ بخش زخمی ہو گئے۔ موقع پر موجود پلاٹ مالکان نے احتجاج کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پلاٹ مالکان کے پراپرٹی ڈیلر محمد علی جوئیہ کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے مگر پلاٹ ان کے نام نہیں کئے گئے۔ انہوں نے ایم ڈی اے جا کر پتہ کیا تو پتہ چلا کہ اس نام کی کوئی ہا¶سنگ سکیم رجسٹرڈ نہیں کرائی گئی جس پر پلاٹ مالکان نے پراپرٹی ڈیلر محمد علی جوئیہ سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر پراپرٹی ڈیلر دھمکیوں پر اتر آیا جبکہ غیر قانونی ہا¶سنگ سکیم کے زمین مالکان ملک لیاقت لک‘ ملک نور لک اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر نے انہیں پلاٹوں کی رقم کی ادائیگی نہیں کی اور کالونی رجسٹرڈ کرانے کے اخراجات وصول کر کے کالونی بھی رجسٹرڈ نہیں کرائی گئی۔ زمین مالکان اور پلاٹ خریداروں نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفاتر مسمار