جماعت اسلامی کے امراءاضلاع کا اجلاس‘ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امراءاضلاع کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت صوبائی نائب امراءامیر العظیم‘ چودھری عزیر لطیف ہوا جس میں سیاسی و تنظیمی صورتحال خصوصاً بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز را¶ ظفر اقبال‘ شیخ عثمان فاروق کے علاوہ امرائے اضلاع میاں آصف محمود اخوانی‘ ہارون رشید نظامی‘ ثناءاﷲ سرانی‘ عبدالرشید خان‘ ڈاکٹر عبدالشکور‘ ولید ناصر‘ زاہد محمود وڑائچ‘ سید جاوید حسین شاہ‘ ڈاکٹر رشید ظفر‘ چودھری اشتیاق احمد‘ قاری عبدالرحیم و کنور محمد صدیق شریک تھے۔ اجلاس میں فورٹ منرو میں منعقد ہونے والے جنوبی پنجاب کے تعمیر سیرت کیمپ کا بھی جائزہ گیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ قومی انتخابات میں شکست کو نئے عزم و حوصلے اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے فتح میں لایا جائے گا۔