لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن سے جاری کیے گئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو توہینِ الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے، عدلیہ سے ریلیف بھی لیتے ہیں اور میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بھی بناتے ہیں، میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بنانا توہینِ عدالت ہے، فواد چوہدری نے میڈیا میں آئندہ عدالتوں کو نشانہ بنایا تو ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہو گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024