مشہورومعروف فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم نے زیادہ تر موبائل پلیٹ فارمز پر استعمال کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے کی تیاری کر لی، انسٹاگرام نے عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے ایپ کے طور پر عمودی اسکرولنگ کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں انسٹاگرام اسٹوریز کو دائیں سے بائیں حرکت دینا پڑتی ہے تاہم یہ طریقہ بے شمار صارفین کو پسند نہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دائیں بائیں کے مقابلے میں نئے فیچر کی آزمائش خوش آئند ہے جس کے تحت انسٹاگرام صارفین عمودی اسکرولنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ برازیل اور ترکی میں بعض صارفین عمودی اسکرولنگ کی آزمائش کرنے لگے۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمودی اسکرولنگ بنیادی طور پر ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کی طرز کا فیچر ہے کیونکہ ان دونوں موبائل ایپس میں اسکرولنگ دائیں سے بائیں کی بجائے عمودی ہوتی ہے۔ انسٹاگرام دیگر پلیٹ فارمز کا مقابلہ کر رہا ہے۔نئے فیچر کے تحت زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اپنی توجہ ساکن تصاویر کی جگہ متحرک ویڈیوز پر مرکوز رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے صارفین پہلے ہی عمودی اسکرولنگ کے عادی ہیں جو انسٹاگرام بھی آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024