
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزاء ہیں ماسوائے اپوزیشن کی منفی سیاست کے۔عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اپوزیشن خود بحرانو ں میں مبتلا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا نہ ان کی سیاسی دال گلے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے او رمستقبل بھی، اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی سقت ہی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے منتخب کیا ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔