انڈسٹریل سٹیٹ، فیکٹری میں زہریلی گیس بھرگئی، چینی ورکر چل بسا
ملتان (نمائندہ خصوصی) انڈسٹریل سٹیٹ میں نجی فیکٹری میں زہریلی گیس بھر جانے سے ایک چینی ورکر چل بسا، گیس بھر جانے کے سبب متعدد دیگر ورکرز بھی بے ہوش ہو گئے گیس فیکٹری کے بلور روم کے قریب ایک کمرے میں بھر گئی تھی,,واقع کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہلاک ورکر کی شناخت شین زونگ کے نام سے ہوئی ہے۔بے ہوش ہونے والوں میں فیکٹری کے دیگر 11 ورکرز بھی شامل ہیں چینی شہری کی میت اور 11 بے ہوش ورکرز کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا,بے ہوش ہونے والے ورکرز میں سلطان،حامد،اسامہ،مہتاب،فیاض،نعمان،ظفر،سلطان،مزمل،تنویر،اور قاسم شامل ہیںکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور سی پی او خرم شہزاد حیدر بھی نشترہسپتال پہنچ گئے بے ہوش ہونے والے ورکرز کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ملتان نجی فیکٹری میں زہریلی گیس بھرنے کا معاملہ پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر فوری طور پرفیکٹری پہنچے جہاںبے ہوش ہونیوالے افراد کو اپنی زیر نگرانی نشتر ہسپتال منتقل کروایا۔سی پی او ملتان نے تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیںایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد اور ایس پی راؤ نعیم شاہد ان کے ہمراہ تھے۔