سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں: شجاعت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین‘ چودھری سالک حسین ایم این اے‘ پروفیسر نادر ظفر اور رانا خالد منظور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ سے محبت کا رشتہ میرے والد چودھری ظہور الٰہی شہید کے دور سے ہے۔ میں ان تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔