ترکی میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات، ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات مزیدمستحکم بنانے کا عزم

ترکی میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات مزیدمستحکم بنانے کا عزم دہرایاگیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترک دفاعی صنعتوں کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایئر چیف نے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کو سراہا جس نے پچھلے چند سالوں میں قابلِ قدر ترقی کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ طرفین کی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مربوط کیا جائے گا۔بعد ازاں ایئر چیف نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز ، معروف ٹیکنالوجی فرم ،ترک عسکری الیکٹرانک صنعت اور شپ یارڈ منیجمنٹ کمپنی کا بھی دورہ کیا۔