محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36اضلاع کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا ہے :صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36اضلاع کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسرآئیں۔
یہ بات انہوں نے سیاسی کارکنوں کے ایک 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا کہ صوبہ بھر کے 413 جنرل بس سٹینڈز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بس سٹینڈز کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لئے پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔ ان بس سٹینڈز میں ضروری سہولیات مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پائیدار، محفوظ، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے جامع روڈ میپ متعارف کروایا جا رہا ہے۔