سام سنگ نے نئے گلیکسی ایس 21 سمارٹ فون لانچ کر دیئے

سام سنگ الیکٹرانکس کو لمیٹڈ نے نئے گلیکسی ایس سمارٹ فون لانچ کیے ہیں۔ ان فونز کے ساتھ الیکٹرانک پین، جسے ایس پین کا نام دیا گیا ہے، بھی شامل ہے۔ سام سنگ نے متوقع لانچ سے ایک مہینہ پہلے ان فونز کو لانچ کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیکسی کی ایس سیریز کے ساتھ سٹائلس یعنی پین متعارف کروانے کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی سیریز کے دوسرے فونز کو، جنہیں نوٹ کہا جاتا، ایس سیریز کے ساتھ ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس سے سام سنگ کو اپنے فولڈ ہونے والے فونز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے سرمایہ مہیا ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کی سیلز میں کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مارکیٹ کو بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔امریکہ میں گلیکسی ایس 21 فونز کی قیمت 800 ڈالر ہے۔ گلیکسی ایس 21 پلس کی قیمت 1000 اور ایس 21 الٹرا کی قیمت 1200 ڈالر ہے۔یہ سیریز سام سنگ کی ویب سائٹ پر اور اس کے ریٹیلرز اور کیرئیر پر 29 جنوری سے بڑے پیمانے پر مل سکے گی۔