وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ سے گوجرانوالہ دو رویہ شاہراہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے لاہور میں ایک تقریب میں شیخوپورہ سے گوجرانوالہ دو رویہ شاہراہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 43 کلومیٹر طویل شیخوپورہ ، گوجرانوالہ دو رویہ شاہراہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت تعمیر کی جائے گی اورآئندہ 25 سال کیلئے نجی شراکت دارشاہراہ کی دیکھ بھال کے ذمہ دارہوںگے.