4 ماہ قبل میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کیلئے انجان تھے، نادیہ خان

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ آج سے چار ماہ قبل میں اور میرے شوہر فیصل ممتاز راو¿ ایک دوسرے کےلئے بالکل انجان تھے۔رواں ماہ کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راو¿ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر نادیہ خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر ان کے شوہر فیصل ممتاز راو کی ہے۔نادیہ خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج سے چار ماہ قبل ہم دونوں ایک دوسرے کےلئے انجان تھے‘۔اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ ’زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، بس ہمیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘نادیہ خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اس نئی جوڑی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔