آئی جی اسلام آبادکی زیر تفتیش مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمن کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز،اے آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی انوسٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی سی آئی اے شریک تھے میٹنگ میں ضلع بھر کی کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے علاقے میں کرائم کے متعلق بریف کیا ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیدنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر بڑی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ضلع بھر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو دیگر صوبہ جات میں چھپے ملزمان کی گرفتار ی کی کوشش کریں مزید انھوں نے کہا کہ زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کواپنے علاقوں میں سرزد ہونے والی وارداتوں کے متعلق تمام معلومات ہونی چاہیے ایس ڈی پی اوز گرفتار ملزمان کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرائیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ،زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپنانا ہو گا،سرزد وقوعہ جات کی بروقت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو سزا دلوائی جاسکے ،شہریوں کو سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا، اشتہاریوں،عدالتی مفروران ،جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ،موٹرسائیکل ،کار چوری کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ،پولیس پٹرولنگ اور گشت کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے ، سٹریٹ کرائم اور موبائل چھیننے کی وارداتوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے ۔