گوجرانوالہ:کریک ڈائون 152 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی گیپکوکا ریجن بھر میںبجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دورانریجن بھر سے 152بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، بجلی چوروں کو44لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو گیپکوجام ایوب کی ہدایت پر گیپکو ریجن میںگیپکو سرویلنس ٹیموںکی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوںکے دوران سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میںسٹی سرکل سے 30، کینٹ سرکل سے35، گجرات سرکل سے34، سیالکوٹ سرکل سے 33، نارووال سرکل سے 20جبکہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر152بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑے گئے گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو2لاکھ98ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں44لاکھ97ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں۔