صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش پر فائرنگ کیخلاف مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے خلاف تنظیمات اہلسنت کے علماء کرام نے تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اور کہا کہ امن پسند،محب وطن راہنماؤں پر حملے تشویشناک ہیں،صاحبزادہ حامد رضا کیلئے فول پروف سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے مولانا پیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی،پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی،صاحبزادہ محمد داؤد رضوی اور دیگر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے،علماء و مشائخ اہلسنت قومی اداروں کے ساتھ ہیں،ہمارے اسلاف نے قیام پاکستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،قیام امن کیلئے تمام علماء کرام اور قوم کا بھرپور تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔