وزیراعظم ملکی سلا متی ‘استحکام جیسے مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں:جوادمنج
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی ریاست بنا نے کی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار سٹی صدر پاکستان تحریک انصا ف جواد حسن منج نے اپنے ایک بیان میں کیا مزید انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان اس وقت پاکستان کی سلا متی استحقام ودیگر درپیش مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ہو گا پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت درپیش تمام چلیجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پی ڈی ایم والوں نے ملک میں کرونا کو فروغ دیا ہے عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا ل سکتے ہیں ملک ترقی کے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے۔