وسیم عباس بخاری ایس ڈی او گیپکو فرید ٹائون تعینات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سید وسیم عباس بخاری ایس ڈی او گیپکو فرید ٹائون تعینات،چارج سنبھال کر کام شروع کردیا سید وسیم عباس بخاری کا شمارمحکمہ کے محنتی اور دیانتدارافسران میں ہوتاہے، شہریوں نے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے سید وسیم عباس بخاری نے سب ڈویژن گیپکو فرید ٹائون کا چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف کوہدایت کی ہے کہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، اووریڈنگ اورناجائز بلنگ کو برداشت نہیںکیا جائے گاانہوں نے کہا کہ فرید ٹائون سب ڈویژن میں بجلی چوری روکنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور بجلی چوروں کے خلاف بلارورعایت سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔