کامونکے:سابق نائب ناظم کے گھر میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل گیا
کامونکے(نامہ نگار)سابق نائب ناظم کے گھر میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا گھریلوسامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو کے مطابق آگ ہیٹر کی وجہ سے لگی،بتایا گیا ہے کہ کسوکی روڈ پر سابق نائب ناظم عبدالرزاق عابدی مرحوم کے گھر میں اہل خانہ سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر جلا کر سینک رہے تھے کہ اچانک ہیٹر سے نکلنے والا شعلہ قریب پڑے بستر کو جالگا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو کاعملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔