تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، ڈرائیور زخمی
لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کرگندے نالے میں گر گئی ۔ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔اطلاع ملنے پرٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو نالے سے باہر نکالا۔