کاہنہ: قبضہ گروپوں، منشیات فروش سمیت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف 18مقدمات درج
کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ پولیس کی قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں، قمار بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 18مقدمات درج کرکے 2درجن سے زائد ملزم گرفتارکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیر قیادت ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر نے کاہنہ کے علاقہ ایل ڈی اے سٹی، تھ پنجو اور کاہنہ میں بدنام زمانہ قبضہ گروپ کا سربراہ انور گجر اور اس کے ساتھی عمیر،ریاض،آصف اور سجاد اسلحہ سمیت گرفتارکر لئے۔ جبکہ منشیات فروش حسن عباد ڈھلوںکوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزموں کے قبضہ سے رائفل،پسٹلز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔