پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کا 100سال کی عمر میں انتقال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف 100 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئیں۔ اہلخانہ کے مطابق بیگم زریںمشرف کافی عرصے سے علیل تھیں اور سانس کی تکلیف کے باعث دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ بیگم زرین مشرف 1920ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں۔ دہلی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں گریجوایشن کی۔ ان کی شادی سید مشرف الدین سے ہوئی جو قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی دفتر خارجہ میں اکاؤنٹنٹ رہے۔ تین بیٹوں میں جنرل (ر) پروریز مشرف دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ انہیں کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر تھیں۔مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔