سندر میںپب جی کھیلنے گیا کمسن لڑکا زیادتی کے بعد قتل ، ورثا کا مظاہرہ

لاہور‘ سندر‘ مانوالہ‘ ساہیوال‘ قصور‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی+ علاقائی نمائندوں سے) لاہور کے علاقہ میں 3 روز قبل پب جی گیم کیلئے گئے 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اہلخانہ کا رائیونڈ روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج ‘ ساہیوال میں 10 سالہ بچے سے 2 ملزموں کی زیادتی‘ پیر محل میں مدرسے کے طالب علم کو نشانہ بنانیوالا دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا قصور میں بہنوئی برہنہ تصاویر بناکر 8 ماہ تک گیارہ برس کی سالی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مردان کے مدرسے میں 3 بچوں کو نشانہ بنانیوالا ڈرائیور بھی پکڑا گیا ۔سندر سے نامہ نگار کے مطابق 3 روز قبل دوستوں کے ساتھ پب جی گیم کھیلنے جانے والے رائیونڈ کے علاقہ آرائیاں گاوں کے رہائشی 13 سالہ حسن عباس کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ نعش ملنے کے بعد میت لاہور رائیونڈ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اہل خانہ کے مطابق ان کا بیٹا حسن 3 روز قبل پب جہ گیم کھیلنے گیا واپس نہ آنے پر پولیس کو اطلاع کی اور جس کا ایک روز قبل ہی مقدمہ درج ہوا تھا مگر پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی نہ ہونے کے باعث ان کے بیٹے کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا دوسری جانب ایس ایچ او رائیونڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کر لیا چچا غلام حسین نے جیا بگا چوکی میں بچے کے اغواء کا مقدمہ اس کے دوستوں کے خلاف دج کروا رکھا تھا گزشتہ روز ننکانہ صاحب کے علاقے سے بچے کی نعش برآمد ہوئی لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزمان ہمارے بچے کو دیگر دو بچوں کے ہمراہ اغواء کرکے رائیونڈ سے شیخوپورہ لے گئے تھے بچوں کی ملزمان سے پب جی گیم پر دوستی ہوئی تھی حسن عباس کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہو گی۔مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تین ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔فیصل ٹاؤن مانانوالہ کے رہائشی عطاء اللہ نے مصور اقبال عرف عبداللہ،نوید و دیگر کے ہمراہ اڈہ پلاٹ رائیونڈ کے رہائشی نو عمر حسن عباس کو گزشتہ روز گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور مانانوالہ کے نواحی جھگیاں نورے دیاں میں لا کر فائر مار کر قتل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ افضال ڈوگر نے نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عطاء اللہ،مصور اقبال عرف عبداللہ اور نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔مانانوالہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی بستی فتے والی میں بہنوئی گیارہ سالہ سالی کو آٹھ ماہ تک برہنہ وڈیو بنا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا حاملہ ہونے پر راز کھل گیا تھانہ منڈی عثمانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے داماد قربان میری گیارہ ساہل بیٹی کے ساتھ برہنہ تصویر بناکر اپنی بیوی کو طلاق دینے کی دھمکیاں دیکر آٹھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم قربان کو گرفتار کر لیا ہے۔ساہیوال‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ 108/9ایل میں فروٹ فروش کے 10سالہ بیٹے کومحمدرمضان اورشان علی نے گھر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور سنسان جگہ پر گلہ دبا کر باری باری زیادتی کی اور حالت غیر ہونے پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مدرسے کے 12 سالہ طالب علم سے زیادتی پر اسلم کے بعد دوسرے ملزم اجمل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب مردان میں مدرسے کے بچوں سے زیادتی کے شرم ناک سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے تین بچوں کی شکایت پر مدرسے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مدرسے کا ڈرائیور کامران ملوث نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق مدرسہ کے سوزوکی ڈرائیور نے تین بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور بچوں نے خود اس حوالے سے بیان دیا ہے متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سال سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔