مردم شماری پر گورنر سندھ کا متحدہ سے رابطہ‘ آج بہادر آباد جائیں گے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مردم شماری کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔ گورنر سندھ کے ساتھ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی بہادر آباد جائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال‘ مردم شماری اور سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے مختلف تحفظات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔