ملا منصور کے فرنٹ مین کو شناختی کارڈ کا اجرائ‘ نادرا حکام‘ دیگر کیخلاف مقدمہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق امیر افغان طالبان ملا منصور کے فرنٹ مین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ پر نادرا حکام اور دیگر کیخلاف اینٹی ہیومن ٹریکنگ سرکل میں مقدم درج کر لیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا عمارہاس نے جعلسازی سے نادرا کراچی سے شناختی کارڈ حاصل کیا ۔