ڈوپنگ کیس : امریکی اتھلیٹ بریانا مکنیل معطل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)امریکی اتھلیٹ اولمپک گیمز کے 100میٹر ویمنز ریس کی چیمپئن بریانا مکنیل کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا ۔ امریکی اتھلیٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج میں رد و بدل کیا گیا ۔29سالہ اتھلیٹ نے 2016ء کے ریو اولمپک گیمز میں تین سال قبل گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ 2017ء میں تین ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔