اساتذہ کے مسائل کا حل ترجیح‘ وہاڑی کو تعلیمی لحاظ سے مثالی ضلع بنائینگے: سی ای او
وہاڑی (نامہ نگار)اساتذہ و دیگر ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے وہاڑی کو تعلیم کے لحاظ سے مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کاا ظہار سی ای اوایجوکیشن میاں صہیب عمران نے مرکز لڈن کے اساتذہ پر مشتمل وفد فدا بخش شاکر ماسٹر محمدعظیم، اللہ رکھا قادری، ملک عبدالغنی اعوان اور محمد اظہر شاکر سے اپنے دفتر میںخصوصی ملاقات میں کیااساتذہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔