پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اس سرد موسم میں برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا ہے، وہیں جانور بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
خونخوار ٹائیگرز کو ہی دیکھ لیں جو برفباری کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔
چین کے شہر ہربن کے ٹائیگر پارک میں موجود ٹائیگرز نے جہاں گوشت کے ٹکڑوں سے بھوک مٹائی وہیں برف سے کھیلتے بھی دکھائی دیئے اور برفباری سے خوب محظوظ ہوئے۔