ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں دانش اور مہوش کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرقان قریشی نے آخری قسط کے حوالے سے کہا کہ ڈرامے کا اختتام خطرناک ہو گا، جو ہمیشہ یاد رہے گا”۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل کی تاریخ میں ریکارڈ ریٹنگ لے کر ’میرے پاس تم ہو‘ نے نیا باب رقم کردیا ہے، مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکار فرقان قریشی ‘سلمان’ کا کردار ادا کررہے ہیں، جو دانش اور مہوش کے قریبی دوست ہیں۔
فرقان قریشی نے ایک انٹرویو میں ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں کردار سے متعلق بتایا کہ ” ہدایتکار ندیم بیگ میرے ساتھ جم میں ورزش کرتے تھے ، میں اکثر ان سے کہا کرتا تھا کہ مل کر کچھ کام کریں اور آخر ایک دن انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ڈرامہ کررہے ہیں ، میں نے انھیں فوری طور پر ہاں کہا کیونکہ اس کے پروجیکٹس ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں، انھوں نے مجھے اپنے آفس بلایا اور پوری کہانی سنائی، میں پرجوش تھا لیکن تھوڑا سا بھی ہچکچا رہا تھا۔”
اداکار فرقان قریشی نے مزید کہا کہ ندیم بیگ نے رحمت اجمل ( جو عائشہ کا کردار ادا کررہی ہیں) ، کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی کہ وہ ایک تجربہ کار اداکار نہیں تھیں کیونکہ وہ ایک ماڈل ہیں، میں انھیں سیٹ پر کہتا تھا اور پھر یہ کہہ رہا ہوں کہ اس نے بہت اچھا کام کیا، میں بہت متاثر ہوں۔
فرقان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے نے مجھے ذاتی طور پر چھو لیا ہے، تعریف اور محبت آپ کو کسی بھی شکل میں ملے تو آپ اسے قبول کرتے ہیں، جیسے میں اسٹاک ایکسچینج لڑکے کے طور پر پہچانا جاتا ہوں یہ بھی ایک تعریف ہے۔
اداکار نے دانش اور شہوار کے کردار کے انتخاب کے حوالے سے کہا میں شہوار کے کردار کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھے اس میں زیادہ لطف آتا۔ ”
فرقان قریشی نے ڈرامے کے اختتام کے بارے بتایا کہ آخری قسط نرم دل لوگوں کے لئے نہیں، اگر آپ کا کمزور دل ہے اسے نہ دیکھیں ، اختتام خطرناک ہوگا اور آپ کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔