بنگلہ دیش کےخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کےخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا۔ بابر اعظم قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار ہیں۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں موسیٰ خان، شاداب خان، محمد رضوان، حارث رؤف،شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد،عرفان علی،عماد بٹ، شعیب ملک ،عثمان قادر، محمد حفیظ ،شعیب ملک، احسان علی،خوشدل شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 2 دن کی محنت سے ٹیم تشکیل دی، عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، حارث رؤف کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، حارث رؤف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے،محمد حفیظ تجربہ کار کھلاڑی ہیں،ان کی ضرورت محسوس ہوئی، پہلے جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے،ٹیم کی تشکیل مکمل مشاورت سے کی گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ 24جنوری ،دوسرا میچ 25جنوری جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38