چین اور امریکہ نے رسمی طورپر پہلے مرحلے کے اقتصادی اور تجارتی معاہدے پردستخط کیے ہیں،معاہدے پر دستخط چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی اورامریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاس میں کیے۔بدھ کے روز دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر لیو جو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی مذاکرات کے چین کی طرف سے سربراہ ہیں نے پہلے چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک پیغام ڈونلڈٹرمپ کو پہنچایا۔صدر شی نے اپنے پیغام میں جو نائب وزیراعظم نے پڑھ کر سنایا کہا ہے کہ اقتصادی اورتجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کا فیصلہ چین ،امریکہ اور ساری دنیا کے لئے اچھا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے دونوں ممالک برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر عمل ،مذاکرات کے ذریعے کام کرنے اور متعلقہ مسائل کو مناسب اور موثر انداز میں حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں دونوں فریقوں کو جلد از جلد معاہدے پر عمل کرنے اور اس کے مثبت اثرات سے پر امید ہونے کی ضرورت ہے تاکہ چین امریکہ تجارتی اقتصادی تعاون زیادہ پیشرفت کرسکے۔صدر شی نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی تعلقات کی صحت مندانہ اور تیزتر پیشرفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس کے لئے دونوں طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔اسی جذبے کے ساتھ صدر شی نے توقع کا اظہار کیا کہ امریکہ چینی کمپنیوں اور ان کی باقاعدہ اقتصادی،تجارتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کے ساتھ منصفانہ برتا کرےگا اور دونوں ممالک کے کاروباری اور تحقیقی اداروں،اسکول اور کالجز کے درمیان رابطے کے لیے مدد فراہم کرے گا،تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ اعتماد اور تعاون کو مدد فراہم ہو سکے۔صدر شی نے کہا کہ چین اس سمت میں امریکہ کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں آپ کے ساتھ ذاتی طور پر قریبی رابطے میں رہوں گا،مجھے یقین ہے کہ ہماری رہنمائی میں چین امریکہ تعلقات کے زیادہ بہتر نتائج نکلیں گے اور اس سے آنے والے برسوں میں ہمارےعوام کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہونگے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38