مقبوضہ کشمیرمیں لوگ جہاں گزشتہ برس پانچ اگست سے جاری مسلسل بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے بے انتہا مشکلات سے دوچارہیں وہیں خراب موسمی حالات اور سرینگر جموں شاہراہ کی متواثر بندش نے ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی تقریباً تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ موسم سرما میں بارشوں اور شدید برف بھاری کے باعث اکثربندرہتی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میںرسوئی گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ اشیائے خورد ونوش بالخصوص سبزیوں، پھلوں اور پولٹری اشیاءکی قیمتوں میں روز افزوں اضافے نے وادی کشمیر کے رہائشیوں کی زندگیان اجیرن بنا دی ہیں۔ لوگو ں کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں ۔ وادی کشمیر کے لوگ صدیوں سے چلے آرہے طریقے کے مطابق موسم سرما کے لیے اشیائے ضروریہ ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن گزشتہ برس پانچ اگست سے جاری بھارتی محاصرے اور سخت پابندیوں کے باعث وہ ایسانہیں کر سکے ہیں۔ادھر خراب موسم کے باعث آج مسلسل پانچویں روز بھی سرینگر ائر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38